' مقصدِ حیات 'تحقیقی ،معاشرتی ،سماجی اور صحافتی موضوعات پر ضخیم کتاب جو 547 صفحات پر مشتمل ہے -
یہ کتاب نوجوان مصنف عابد ضمیر ہاشمی کے ان کالمز کا حاصل ہے جو وہ مختلف قومی اخبارات میں لکھتے رہے ہیں
انہوں نے پاکستان اور کشمیر سے چھپنے والے تقریبا ً ہر مشہور اخبار کے لئے لکھا ہے -
ان کی تحاریر پختہ،موضوع کے لحاظ سے مستند ،با مقصد اور مفید ہیں -
وہ معاشرے میں ہونے والی خوبیوں اور خامیوں کا گہری نظر سے تجزیہ کرتے ہیں -
وہ عصری تقاضوں کا ادراک رکھنے والے عمدہ نثر نگار ہیں -
انہوں نے ہر موضوع پر لکھا ہے اور خوب لکھا ہے -
یہ کتاب تحقیق کے طالب علموں کے لئے نہایت مفید اور اردو ادب میں خوبصورت اضافہ ہے-
بلاشبہ عابد ضمیر ہاشمی مبارک باد کے مستحق ہیں ،انہوں نے کم عمری جو کارنامہ انجام دیا ہے اس کے لئے بڑے بڑے لکھاری رشک کر سکتے ہیں-
گذشتہ دنوں وہ غریب خانہ پر تشریف لائے اور از رائے عنایت 'مقصد حیات ' کا ایک نسخہ عطا کیا ،جس کے لئے میں ان کا ممنون ہوں -
یہ مختصر اظہار یہ
اظہار ِ تشکر کےطور پر ہے ، مکمل مضمون بعد میں -
ان شاءالله
نازمظفرآبادی
الغزال منزل شوکت لائنز
مظفرآباد -